گلگت بلتستان کونسل کی آفس بلڈنگ کے حوالہ سے تفصیلی پلان جلد پیش کیا جائے ،وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام

Engineer Amir Moqam
Engineer Amir Moqam

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر سیفران،امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں گلگت و بلتستان کونسل کی آفس بلڈنگ کے تعمیراتی پلان کے حوالے سے بریفنگ لی ۔

وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر نے اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ گلگت بلتستان کونسل کی آفس بلڈنگ کے حوالہ سے ایک تفصیلی پلان جلد ازجلد پیش کیا جائے تاکہ تعمیر اتی کام شروع کیا جا سکے۔

اجلاس میں سیکر ٹری وزارت امور کشمیر جواد رفیق ملک اور جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل سدھیر خٹک بھی موجود تھے