کوئٹہ۔ 18 اپریل (اے پی پی):قائم مقام سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے امیدوار اخونزادہ چٹان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ملک دشمن عناصر ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایسے حملوں سے ورکرز کے حوصلےہرگز پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیر پختونخوا حکومت عوام کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے۔