ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی

ایرانی صدر

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے منگل کو لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی۔معزز مہمان کی آمد پر رینجرز کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے مزاراقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے بعد ازاں مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے عظیم فلسفی اور شاعر علامہ محمد اقبال ؒکو خراج عقیدت پیش کیا۔