وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات

Minister of Law and Justice Azam Nazir Tarar
Minister of Law and Justice Azam Nazir Tarar

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری نے ملاقات کی ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے منگل کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعظم کی خصوصی توجہ اور ہدایات کے مطابق ٹیکس اصلاحات پر زور دیا اور اس حوالہ سے ٹیکس اصلاحات اور قانون سازی سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیر قانون نے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی تجاویز کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ٹیکس بار نے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے ٹیکس باڈی کو اعتماد میں لینے پر اظہار تشکر بھی کیا۔