سعودی ایوان شاہی کا مزید چار غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان

سعودی ایوان شاہی کا مزید چار غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان

جدہ۔27اپریل (اے پی پی):سعودی ایوان شاہی نے مزید چار غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے، ایس پی اے کے مطابق سرکاری گزٹ ام القری میں شاہی فرامین شائع ہوئے ہیں جن کے تحت مزید 4افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعرلان کیا گیا ہے ۔

ریاضمیں محکمہ احوال مدنیہ نے بتایا دو افراد احمد، فہد ولد عبدالمغز بن ذاکر محمد عبدالجلیل کو شہریت دینے کی منظوری دی گئی۔جدہ میں محکمہ احوال مدنیہ نے اعلان کیا کہ شاہی فرمان کے مطابق جمیل عباس الیاس خان اور ان کی اہلیہ سھام ابراہیم بن الیاس بن ساغا خان کو شہریت دی گئی ہے۔