آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی فراز احمد طاہر کی نماز جنازہ میں شرکت

آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی فراز احمد طاہر کی نماز جنازہ میں شرکت

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے بانڈی جنکشن واقعے میں جاں بحق ہونے والے فراز احمد طاہر کی نماز جنازہ میں شرکت کی ہے۔

مرحوم کی آخری رسومات میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز، این ایس ڈبلیو کے وزیر اعظم، اراکین پارلیمنٹ، سینیٹرز اور کمیونٹی کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ہفتہ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ نماز جنازہ کے موقع پر ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ فراز احمد طاہر نے دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی جان دے دی، ان کی بہادری، ہمت اور بے لوث قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے بانڈی جنکشن کے المناک واقعے کے تمام متاثرین کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا بھی کی ۔ انہوں نے ایک اور پاکستانی ہیرو محمد طحہٰ سمیت زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔