لاک ڈاؤن کے دوران 500 روپے کے پُراسرار نوٹ سڑکوں پر پھینکنے کا عجیب و غریب واقعہ

ہماری ویب  |  Apr 27, 2020

کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر متعدد ممالک میں اس وقت لاک ڈاؤن نافذ ہے، دوسری جانب بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں میں عجیب و غریب واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے رائچور شہر میں بھی مختلف واقعات پیش آ رہے ہیں۔ بعض نامعلوم افراد شہر کے اولڈ نیتا جی نگر علاقے میں 500 روپے کے نوٹ پھینک کر غائب ہوگئے ہیں۔ تین دن قبل اسی طرح کا ایک اور واقعہ رائچور ضلع کے دیورگ ٹاون کے بسویشور علاقے میں پیش آیا تھا۔

مقامی لوگ ان نوٹوں کو ہاتھ لگانے سے گریز کر رہے ہیں اور نوٹ دکھائی دینے کے بعد لوگ فوراً پولیس کو اطلاع دے رہے ہیں۔

بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب پراسرار طور پر ان نوٹوں کو پھینکنا حیرت انگیز اور خطرے کی بات ہے۔

اس بات کی تشویش بھی پائی جا رہی ہے کہ نوٹوں پر کورونا وائرس بھی ہوسکتا ہے۔ اطلاع کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر مقامی لوگوں سے تفصیلی معلومات طلب کیں اور نوٹوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

پولیس کو نیتا جی نگر علاقے سے تقریباً ڈھائی ہزار روپے پر مشتمل 500 کے نوٹ ملے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ دستیاب نوٹوں کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔ تاہم پراسرار نوٹوں کو لے کر مقامی افراد میں خوف کی لہر پھیل گئی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More