صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

ہماری ویب  |  May 16, 2020

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ واپس بحال کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک ماہ قبل ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ ڈبلیو ایچ او کو اتنی ہی فنڈنگ دے گا جتنی چین عالمی ادارے کو فراہم کرے گا، ٹرمپ نے اس اعلان کے ساتھ یہ بھی کہا کہ موجودہ بحران کے دوران عالمی ادارہ صحت تعمیری کردار ادا کرے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کو مجموعی طور پر سالانہ 400 ملین ڈالر فراہم کرتا تھا، تاہم چین نے اگر ادارے کے لیے اپنی فنڈنگ بڑھائی تو امریکہ بھی بڑھا سکتا ہے۔ بعدازاں ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی ادارہ صحت سے کورونا وائرس پھیلنے کی غیر جانب دار تحقیق کا بھی مطالبہ کر دیا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More