امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے روزانہ کون سی دوا لیتے ہیں؟

ہماری ویب  |  May 19, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سے پوچھنے کے بعد میں نے ملیریا کی دوا لینا شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کورونا وائرس کے خطرے کے سبب اس سے محفوظ رہنے کے لیے روزانہ ایک گولی ہائیڈروکسی کلوروکوئن کی لازمی لیتے ہیں۔

ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا اور وائرس کی کوئی علامت بھی نہیں ہے لیکن وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے میں گزشتہ ایک ہفتے سے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا استعمال کر رہا ہوں۔

اس موقع پر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ آپ یہ دوا (ہائیڈروکسی کلوروکوئن) کیوں استعمال کرتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا لگتا ہے یہ اچھی دوا ہے، میں نے اس کے بارے میں اچھی باتیں سن رکھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More