کورونا وائرس کے مرکز ووہان نے تمام جنگلی جانوروں کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

ہماری ویب  |  May 21, 2020

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ووہان میں سرکاری طور پر جنگلی جانوروں کا شکار اور ان کو کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائنسی تحقیق، وبائی امراض اور دیگر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان میں قائم جنگلی جانوروں کی مارکیٹ سے ہوا تھا جہاں پر چمگادڑوں سمیت کئی جانوروں کو فروخت کیا جاتا ہے۔ اس خبر سے یہ شک ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ وائرس چمگادڑوں اور چوہوں وغیرہ کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا ہے۔

تاہم چین کی اعلیٰ قانون ساز کمیٹی نے چین میں تمام تر وائلڈ لائف کی تجارت اور انہیں بطور خوراک استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جس کے بعد ان جانوروں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، چین میں ان جانوروں کو ہی وبائی مرض کورونا وائرس کے پھیلنے کا اہم سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More