بھارت میں اچانک ایک ساتھ کئی چمگادڑ کی موت ۔۔۔۔ مردہ حالت میں زمین پر گرنے لگیں

ہماری ویب  |  Jun 01, 2020

بھارت میں اترپردیش اور بہار سمیت کئی ریاستوں میں بڑی تعداد میں چمگادڑوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔

علاقائی حکام فوری کاروائی کرتے ہوئے مردہ ممالیہ جانوروں کی لاشوں کا سیمپل ٹیسٹ لے رہے ہیں تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جاسکے۔

حکام کے مطابق ایک علاقے میں 52 چمگادڑ ایک گھنٹے کے اندر مردہ ہوکر نیچے گر پڑے جس سے دیہاتیوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔

مقامی لوگوں میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جارہی ہے ان کا خیال ہے کہ یہ کوئی خوفناک زمینی و آسمانی حادثے کی علامت ہے۔

کثیر تعداد میں چمگادڑوں کی موت کی اطلاعات گورکھپور، اترپردیش سے موصول ہورہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More