رقم کے جھگڑے پر زمین میں زندہ دفنایا جانے والا شخص باہر کیسے آیا؟ سب خوفزدہ رہ گئے

ہماری ویب  |  Jun 04, 2020

پیسوں کے تنازعے پر گھریلو طور پر اور دوستوں میں اکثر لڑائی جھگڑے کے واقعات سننے اور دیکھنے میں آتے رہتے ہیں، مگر ایک ایسا واقعہ بھی رونما ہوا ہے جسے سن کر لوگ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

پیسوں کے تنازع پر زمین میں زندہ گاڑا جانے والا شخص معجزانہ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب ہو کر پولیس تھانے پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں یہ حیرت انگیز واقعہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق تین افراد نے اتوار کی رات کو راجکوٹ کے علاقے گوندل ٹاؤن میں ایک 30 سالہ شخص کپل مراکانا کو اغوا کر کے رقم کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بدلہ لینے کے لئے اس شخص کو زندہ زمین میں دفن کردیا۔

کپل نامی شخص نے مٹی میں زندہ دفن ہونے کے بعد موت سے ڈر سے ہاتھ پیر مارنے شروع کر دئے، اس کی خوش قسمتی تھی کہ مٹی سے سب سے پہلے اس کے پاؤں باہر نکلے، مزید کوشش کرنے کے بعد وہ سر نکالنے میں بھی کامیاب ہو گیا اور پھر باہر نکل کر بھاگا۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان اروند بمبھاوا، روی وکاتر، اور چندو بھرواد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تینوں ملزمان نے ڈیری میں رکھے گئے ملازم کپل مراکانا کو غبن کے الزام میں یہ سزا دی، جب وہ کپل کو زخمی کر کے اور ہاتھ پیر باندھ کر مٹی میں دفن کر کے ایک کیبن میں چلے گئے تو اس دوران کپل نے جدوجہد کر کے خود کو باہر نکالا۔

کپل مراکانا جب قبر سے نکل کر اپنی جان بچانے کے لئے بھاگا تو ملزمان نے دیکھ لیا، اور پھر کپل کا پیچھا کرنے کے لئے بھاگے، تاہم وہ پولیس کے پاس پہنچنے میں بھی کامیاب ہو گیا اور تینوں ملزمان کو پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More