کیا واقعی چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے؟ ایک کروڑ شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ دیکھ کر پوری دنیا دنگ رہ گئی

ہماری ویب  |  Jun 04, 2020

کورونا وائرس جہاں سے شروع ہوا وہ چین کا شہر ووہان تھا، اس وائرس نے یہاں شدید تباہی مچائی۔

تاہم اب اس شہر سے حوصلہ افزاء خبر سامنے آئی جس سے یہاں کے رہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ووہان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آئے گی جس کے بعد چینی حکام نے شہر میں موجود تمام افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ووہان انتظامیہ نے صرف 19 دن میں ایک کروڑ شہریوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جن میں ایک بھی شخص کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا یعنی ایک کروڑ شہریوں میں ایک بھی کورونا وائرس کا مریض سامنے نہیں آیا۔

حکام نے عوام کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا مرکز بننے والا یہ شہر اب اس وبا کے حوالے سے محفوظ ترین شہر ہے جہاں کورونا کے لوٹنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More