کیا واقعی انڈیا کا نام تبدیل ہونے والا ہے؟ بھارتی سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

ہماری ویب  |  Jun 05, 2020

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے انڈیا کی جگہ بھارت نام رکھنے کے لئے دائر کی گئی عرضی خارج کردی گئی۔عدالت عظمیٰ نے یہ دلیل بھی مسترد کردی کہ لفظ انڈیا میں غلامی کی جھلک ملتی ہے جبکہ بھارت کے لفظ سے قوم پرستی کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔

دہلی کے ایک رہائشی نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی عرضی میں گزارش کی تھی کہ بھارتی آئین کی دفعہ 1میں ترمیم کے لئے مناسب قدم اٹھاتے ہوئے لفظ انڈیا کو ہٹاکر ملک کو بھارت یا ہندوستان کہنے کی وفاقی حکومت کو ہدایت دی جائے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسا نہیں کرسکتے۔ آئین میں تو انڈیا پہلے سے ہی بھارت ہے۔

سپریم کورٹ نے گوکہ عرضی مسترد کردی تاہم درخواست گزار کو حکومت کی متعلقہ وزارتوں اور بالخصوص وزارت داخلہ، جو ناموں میں ترمیم کرنے کی مجاز ہیں، ان سے رابطہ کرنے کی اجازت دے دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More