بدلتے موسم اور کووِڈ 19 میں کیا تعلق ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 03, 2020

کورونا وائرس کو اس دنیا میں آئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے، لوگوں نے اب اس عالمی وبا کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھ لیا ہے تاہم جب سے یہ وبا دنیا میں متعارف کروائی گئی ہے، اس وقت سے اس کے متعلق چند مفروضے زیر گردش ہیں جن میں سے ایک یہ کہ کورونا کے جراثیم سخت گرم موسم میں ختم ہوجاتے ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی گرم موسم کورونا کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے؟ جس کا جواب ہے بالکل نہیں۔

دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا اس وقت آیا جب گرمی تھی، تاہم کووِڈ 19 اور موسم کے درمیان تعلق اب بھی سائنس دانوں کی تحقیق کا مرکز ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ کچھ عرصے سے کہا جارہا تھا کہ موسمِ سرما کی آمد ساتھ کووِڈ 19 کے متاثرین میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ٹیکساس یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گھر سے باہر گرمی ہو یا سردی، ایک سے دوسرے فرد میں وائرس کی منتقلی کی ذمہ داری انسانوں پر ہی ہوتی ہے۔

طبِی جریدے ''انٹرنیشنل جرنل آف انوائرمنٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ'' میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسم کے اثرات بہت کم ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق موسم اور ماحول مسئلے کی جڑ ہیں، ہمیں خود سے احتیاطی تدابیر اپنانی ہوں گی اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ''سردیوں میں وبا میں شدّت آسکتی ہے، خصوصاً ایسے علاقوں میں جہاں صورت حال پہلے ہی قابو میں نہیں ہے''۔ امریکہ کی ''اسٹین فورڈ'' یونیورسٹی کے ''ڈیوڈ ریلمین'' کے مطابق وائرس کو نئی زندگی ملنے والی ہے اور ہمیں مشکل مہینوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تاہم اب وائرس پہلے سے زیادہ طاقتور ہے، لوگوں کو مزید احتیاط کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More