احسن محسن اکرام پاکستان شوبز کے ابھرتے ہوئے ستارے ہیں اور آج کل وہ سوشل میڈیا پر اداکارہ منال خان کے ہمراہ تصاویر میں ایک ساتھ دیکھے جانے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
آج ہم پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار احسن محسن اکرام کی زندگی اور ان کی فیملی کے بارے میں چند اہم باتیں جانیں گے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے احسن محسن اکرام 22 ستمبر سنہ 1992ء میں پیدا ہوئے۔ احسن نے ملائشیا سے لیمکوکوئنگ یونیورسٹی آف کرئیٹیو ٹیکنالوجی
سے مارکیٹنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔
احسن اکرام نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے کیا اور لوگوں کو ان کی اداکاری بہت پسند بھی آئی۔ اداکار کئی بڑے اور نامور برانڈز اور پراڈکٹس کے اشتہارات میں بھی کام کر چکے ہیں۔ ان کے مشہور ڈرامہ سیرلز میں پرچھائی، میرا رب وارث اور پیار کے صدقے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں وہ تھوڑا جی لے فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جس کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔
احسن محسن کے والد ایک مشہور کاروباری شخصیت ہیں اور جو اِکرام موٹرز کے نام سے پاکستان کی سب سے بڑی اور پرانی ونٹیج کلاسک گاڑیوں کی ورکشاپ چلاتے ہیں اس کے علاوہ ان کی ایک بڑی بہن بھی ہے، جبکہ ان کی والدہ ہاؤس وائف ہیں۔
احسن محسن اکرام آج کل پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ اور ماڈل منال خان کے ساتھ تعلقات میں ہیں، اور صارفین کے جانب سے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ دونوں فنکار ایک دوسرے کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں لیکن فی الحال احسن نے باضابطہ طور اس بات کوئی اعلان نہیں کیا۔