پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر خود کو کلین سوئپ ہونے سے بچا لیا

ہماری ویب  |  Dec 22, 2020

پاکستانی اسکواڈ کی محنت آخر کار رنگ لے آئی، دو میچز میں کیویز سے شکست کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر خود کو کلین سوئپ ہونے سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپئر کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا جو پاکستانی ٹیم نے محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کی بدولت مقررہ اوورز میں پورا کر لیا۔

محمد رضوان نے صرف 58 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 89 رنز کی یادگار اننگز بنائی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والے قومی ٹیم کے سینئر بلے باز محمد حفیظ نے اپنی فارم کا تسلسل جاری رکھا اور 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی باؤلنگ بھی آخری میچ میں چل پڑی فہیم اشرف نے 3، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اگر نیوزی لیند کی بات کی جائے تو ڈیون کونوے 63 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ٹم سیفرٹ 35، گلین فلپس 31، مارٹن گپٹل 19 رنز پرآؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی، تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کی جیت تو ہوئی تاہم سیریز نیوزی لینڈ کے نام رہی۔

میچ میں بہترین بلے بازی کرنے پر محمد رضوان کو 'مین آف دی میچ' جبکہ نیوزی لینڈ کے سٹائفرٹ کو 'مین آف دی سیریز' کے ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More