ترکش ائیرلائن پی ایس ایل 6 کے لئے پشاور زلمی کا آفیشل ایئر لائن پارٹنر بن گیا

ہماری ویب  |  Feb 18, 2021

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے چھٹے ایڈیشن سے قبل پشاور زلمی اور ترکش ائیرلائن کے مابین ایم او یو پر دستخط کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز ، پشاور زلمی کا 20 فروری 2021 سے شروع ہونے والا بڑے ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کے لئے ترکش ائیر لائن کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی اور ترکش ائیرلائن کے برہان نے لاہور میں اسپانسرشپ کا معاہدے طے پایا۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ترکش ائیرلائن کے ساتھ اسپانسرشپ کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ پشاور زلمی کی ترکش ائیرلائن کے ساتھ شراکت کا پہلا سال ہے اور میں ترکش ائیرلائن کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید ہے کہ یہ وننگ پارٹنرشپ مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More