انہوں نے تو فیئرنس کریمیں بھی بنانا شروع کر دیں ۔۔۔ پاکستان کی یہ 6 مشہور شخصیات کون سا کاروبار کر رہی ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 25, 2021

پاکستان کی مشہور شخصیات صرف ایک شعبے سے وابسطہ نہیں ہیں، بلکہ اس کے علاوہ اپنے دیگر کاروباروں میں بھی مصروف رہتے ہیں۔ آپ بھی دیکھیئے یہ شخصیات کون سے کاروبار کر رہی ہیں۔

شاہد آفریدی

شاہد آفریدی عوام کی خدمت میں ہر طرح سے پیش رہتے ہیں، کبھی فلاحی کاموں میں آگے تو کبھی کشمیریوں کے حق کے لئے آواز بلند کرتے ہیں۔ مگر اب شاہد آفریدی نے عوام کی اسکن کا خیال رکھتے ہوئے اسکن کیئر برانڈ لانچ کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنے اسکن کیئر برانڈ کا نام 'اوہ لالا' رکھا ہے، جو مارکیٹ میں موجود دیگر برانڈ کے ناموں سے بلکل مختلف ہے۔ شاہد آفریدی نے 23 مارچ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئیٹ کیا اور لکھا کہ: '' یوم پاکستان کے موقع پر میں ہوپ کیئر 10 کی دنیا سے 'اوہ لالا' کو بھی لارہا ہوں۔''

اوہ لالا! برانڈ مرد و خواتین دونوں کے لیے بہترین معیار کی کیئر مصنوعات پیش کرنے جا رہا ہے جن کے استعمال سے ہر انسان خود کو بااعتماد محسوس کرے۔

ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ جس میں انہوں نے والدین اور مداحوں کو شکریہ بھی کہا جنہوں نے انہیں لالا اور بوم بوم کہا۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی اوہ لالا کی ٹیگ لائن 'اوہ لالا ، ہمیشہ چمکتے رہو، لوگوں کے دلوں میں بستے رہو' بھی استعمال کی گئی۔ اسکن کیئر برانڈ سے قبل شاہد آفریدی 'ہوپ ناٹ آؤٹ' کے نام سے کپڑوں کا برانڈ بھی متعارف کراچکے ہیں۔

مولانا طارق جمیل

مشہور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل پاکستان کی ان مذہبی شخصیات میں سے ایک ہیں جن کو ہر مکاتب فکر کے لوگ پسند کرتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل بھی کپڑوں کا کاروبار کر رہے ہیں جو مذہبی لباس کی عکاسی کر رہا ہے۔

وسیم بادامی

وسیم بادامی ہیمانی ہربلز کے نام سے اسکن کیئر پراڈکٹس اور پرفیومز کا کام کرتے ہیں جس کو عوام نے شروع دن سے ہی بہت پسند کیا ہے۔

اقرار الحسن

اقرارالحسن کا ہوٹل کراچی میں بٹ کڑاہی کے نام سے ہے، جس کا ذائقہ لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

جُنید جمشید

پاکستان کے معروف نعت خواں جُنید جمشید کا نرانڈ جے ڈاٹ آج بھی لوگوں کی اولین پسند ہے۔ جس کو جنید جمشید نے اپنی زندگی میں متعارف کروایا تھا۔

محمد حفیظ

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے بیٹے روشان کے نام سے سرگودھا میں ایک ریئل اسٹیٹ کاروبار کا آغاز کیا۔ انہوں نے سوسائٹی بنائی جس کے دو سیکٹر بھی بنائے گئے اور دونوں فروخت ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More