روزمرہ استعمال ہونے والی وہ کون سی 4 چیزیں ہیں جو ہمیں کسی دوسرے کی استعمال نہیں کرنی چاہئیں ورنہ

ہماری ویب  |  Mar 31, 2021

شئیرنگ از کئیرنگ! یقیناً یہ جملا آپ نے بہت زیادہ سن رکھا ہو گا۔ والدین شروع سے ہی بچوں کو شئیرنگ کرنا سکھاتے ہیں ایسے میں بھائی بہن اور ماں باپ ایک دوسرے کی کچھ ایسی چیزیں استعمال کر رہے ہوتے ہیں جو انہیں نہیں کرنی چاہئیں۔

آئیے آپ کو ان ہی میں سے 4 چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

1) موزے

عام طور پر بھائی بہن ایک دوسرے کے موزے استعمال کر رہے ہوتے ہیں جو انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ پاؤں میں پسینہ آتا ہے جس کے باعث جراثیم موزوں میں رہ جاتے ہیں۔ وہ ہی موزے اگر کوئی دوسرا شخص پہنے تو جراثیم اس کے پاؤں پر ٹرانسفر ہو جاتے ہیں جس کے بعد فنگس جیسی دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

2) شیونگ ریزر

بہت سے افراد چہرے کے ریزر بھی ایک دوسرے کے استعمال کر لیتے ہیں۔ اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو ٹہھر جائیں، کسی دوسرے کا ریزر استعمال کرنے سے مختلف وائرسس اور بیکٹیریا کا جنم ہوتا ہے۔ ہیپاٹائٹس جیسا سنگین مرض بھی ہو سکتا ہے لہٰذا اس سے گریز کریں۔

3) ہینڈز فری

ہینڈز فری کا شمار بھی ان چیزوں میں ہوتا ہے جو اپنی ذاتی استعمال تک محدود رکھنی چاہیے۔ کسی اور کے ہیندز فری آپ کے کانوں کو انفیکشن میں مبتلا کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے مشکل کا باعث بنتے ہیں۔

4) کریم

بہت سی خواتین نائٹ کریم یا ڈے کریم کا استعمال کر رہی ہوتی ہیں۔ کریم اگر جار میں ہو تو اسے اپنے استعمال تک ہی رکھیے۔ کیونکہ جار میں آپ کے علاوہ اگر کسی نے ہاتھ ڈالا تو اس کے جراثیم جار میں منتقل ہو کر آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لہٰذا اپنی کریمیں کسی اور سے شئیر ہرگز نہ کریں۔

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More