میرا حق مہر تو سب کو یاد رہنا چاہیئے ۔۔ اس لڑکی نے حق مہر میں ایسا کیا مانگ لیا جو سب چونک گئے

ہماری ویب  |  Apr 01, 2021

شادی میں منفرد قسم کی ڈیمانڈ آج کل ہر کوئی کرتا ہے، دُلہنیں چاہتی ہیں کہ وہ خوبصورت دکھیں اور ان کا حق مہر اتنا زیادہ اور سب سے ہی زیادہ ہو، مگر کچھ دُلہنیں ایسے حق مہر مانگ لیتی ہیں جس پر دُنیا عش عش کرتی رہ جاتی ہے، اب جیسے گذشتہ دنوں میں ایک لاکھ روپے کی کتابیں دلہن نے حق مہر میں مانگ لی تھیں اور ہر طبقے کے فرد نے اس کو بہت خوش آئین قرار دیا تھا۔

آج ہماری ویب آپ کو ایک ایسی شادی کے بارے میں بتا رہے ہیں جس میں تمام تر اسلامی اصولوں کو اہنایا گیا مگر حق مہر کچھ ایسا مانگ لیا کہ سب ہی تعریفیں کر رہے ہیں۔

ایران میں حال ہی میں دو ڈاکٹروں کی شادی ہوئی جو کہ 15 شعبان کو انجام پائی، نکاح کی مختصر اور روحانی تقریب مشہد مقدس میں حضرت امام رضأ کے روضہ اطہر میں منعقد ہوئی۔ دونوں کی شادی پسند سے ہوئی اور کام کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور بات شادی تک پہنچ گئی۔ شادی بہت سادگی سے ہوئی۔

بات جب حق مہر کی آئی تو دلہن کا کہنا تھا کہ: '' مجھے حق مہر میں روپیہ پیسہ اور قیمتی اشیاء نہیں، بلکہ میں چاہتی ہوں کہ آپ 313 مریضوں کا علاج حق مہر کے طور پر کردیں، مگر وہ بلکل فری میں کریں کیونکہ آپ کا پیشہ لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور پیسوں سے کی جانے والی خدمت سے بہتر ہے راہِ خُداوندی میں کی جانے والی بے لوث خدمت، اس لئے میں آپ پر حق مہر 313 مریضوں کے مفت علاج کرنے پر معاف کرتی ہوں، میری خواہش سادگی سے شادی کی تھی جو آپ نے پوری کی بس حق مہر کی اس منفرد شرط کو قبول کرلیں، تاکہ روزِ آخرت آپ کا اور میرا حساب آسان ہو۔''

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More