یہ ایک خطرناک بیماری ہے اور۔۔ جانیں کورونا کا شکار ہونے والے اداکاروں نے اس بیماری سے نجات کے لیے کیا کچھ کیا؟

ہماری ویب  |  Apr 02, 2021

عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک کے لوگوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے جبکہ اس خطرناک وائرس سے فنکار بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

1) عالیہ بھٹ

بالی ووڈ کی مشہور و معروف حسینہ عالیہ بھٹ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں ہیں۔اس خبر کی تصدیق انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کرتے ہوئے دی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ''رپورٹ آنے کے بعد میں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے دنیا بھر میں موجود مداحوں کا دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ تمام لوگ بھی اس وبا سے خود کو محفوظ رکھیں جو کہ ایس او پیز پر عمل کر کے ہی ممکن ہو سکتا ہے''۔

2) رنبیر کپور

بھارتی اداکار رنبیر کپور بھی مارچ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے جس کی تصدیق اداکار کی والدہ نیتو کپور کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی تھی۔ ان کی جانب سے مداحوں کو بتایا گیا تھا کہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے جس سے لڑنے کے لیے ہمیں اپنا اور دوسروں کا خیال رکھنا ہو گا۔ رنبیر کپور اب کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

3) آمنہ الیاس

پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی گزشتہ ماہ مارچ میں کورونا وائرس کا شکار ہوئیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی اپنی اسٹوری میں لکھا کہ میرا کووڈ-19 (کورونا وائرس) کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ آمنہ الیاس نے مزید لکھا کہ وہ لوگ جو میرے اردگرد موجود ہیں اور جو گزشتہ ایک ہفتے میں مجھ سے ملے میں ان سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیں۔

4) پریش راول

65 سالہ پریش راول نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔ اداکار کی جانب سے کہا گیا کہ وہ تمام افراد جو پچھلے 10 دنوں میں ان سے رابطے میں رہے ان سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔ جبکہ انہوں نے رواں ماہ 9 مارچ کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی۔

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More