شوگر کے کون سے مریض خون کا عطیہ نہیں کرسکتے؟ ڈاکٹرز نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Apr 05, 2021

لوگوں کے ذہنوں میں اکثر بیماریوں سے متعلق غلط مفروضات پیدا ہوجاتے ہیں جن میں ایک بڑا مفروضہ یہ پایا جاتا ہے کہ شوگر کے مریض خون کا عطیہ نہیں دے سکتے لیکن حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے اس حوالے کھل کر وضاحت سامنے آئی ہے کہ ذیابطیس کے مریض دوسرے خون کا عطیہ دے سکتے ہیں لیکن یہ دیکھنا ضروری ہے کہ ان کا بلڈ شوگر لیول اوسط ہو، اور جو لوگ انسولین کا استعمال کرتے ہیں وہ عطیہ نہیں دے سکتے، تاہم عام دوائیاں کھانے والے شوگر مریض خون عطیہ کر سکتے ہیں۔

طبی ماہرینکے مطابق ذیابیطس میٹابولزم کی بیماری ہے، اس سے مریض کا جسم متاثر ہوتا ہے، خون نہیں، یہ بات یاد رکھیں کہ اگر مریض کو دل یا گردوں کی بیماری نہیں ہے تو وہ خون دے سکتا ہے۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ہر صحت مند شخص کو خون کا عطیہ دینا چاہیے اور شوگر کے مریضوں کو اس سے ہچکچانا نہیں چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More