کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچھ بچے بالوں کے ساتھ اور کچھ بغیر بالوں کے کیوں پیدا ہوتے ہیں؟ وجہ یقیناً آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Apr 06, 2021

2006 میں ہونے والی ایک ریسرچ کے مطابق وہ خواتین جن کے حمل کے دوران مستقل سینے میں جلن رہتی ہے ان کا ہونے والا بچہ سر پر ڈھیر سارے بالوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ دراصل حمل کے دوران ماں کے جسم سے کچھ ایسے ہارمونز کا اخراج ہوتا ہے جو کہ بچوں کے بالوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

بہت سے بچوں کے بالوں میں آپ نے یہ بھی نوٹ کیا ہوگا کہ پیدائش کے فوراً بعد سے کچھ ماہ بعد تک بال بالکل مختلف ہو جاتے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق جو بچے ڈھیر سارے بالوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، ان کے بال کچھ عرصہ میں ہی ہلکے ہوجاتے ہیں جبکہ وہ بچے جو گنجے پیدا ہوتے ہیں ان کے بال کافی اچھے اور صحت مند نکلتے ہیں۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جینز اور ڈی این اے بالوں کے معاملات میں انتہائی اہم ثابت ہوتا ہے۔ عام طور پر حمل کے تیسویں ہفتے میں بچوں کے بالوں کی پیداوار شروع ہوتی ہے۔

کچھ والدین اس حوالے سے کافی پریشان ہوتے ہیں کہ ان کے بچے کے بال درست طرح سے نہیں بڑھ رہے۔ اس کے لیے ماں کو چاہیے کہ حمل کے دوران نیوٹرینٹس کا خاص خیال رکھے تاکہ بچے کی صحت برقرار رہ سکے۔

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کرنا نہ بھولیے گا، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More