جوڑے کو جہاز سے اتارنے پر ایئرہوسٹس نے ایسا کیا کیا جو سب حیران و پریشان رہ گئے؟

ہماری ویب  |  Apr 07, 2021

جشن منانے کی وجہ کوئی بھی ہوسکتی ہے جیسے کوئی امتحان میں پاس ہوگیا ہو ، کسی ٹیم کو میچ میں فتح حاصل ہوئی ہو وغیرہ ، لیکن آج آپ کو ایک ایسے جشن کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس کو جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں گے اور اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے۔

ایک جہاز میں فیس ماسک نہ پہننے پر میاں بیوی کو جہاز سے بے دخل کیا گیا تو ایئرہوسٹس نے بھرپور جشن منایا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک سے اڑان بھرنے والا جہاز مسافروں‌ سے بھرا ہوا تھا جس میں میاں بیوی فیس ماسک لگائے بغیر اپنی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔

انہیں دیکھ کر جہاز میں موجود دیگر مسافروں نے شدید احتجاج کرنا شروع کر دیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان لوگوں کو فیس ماسک پہننے کا حکم دے۔

رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی ایئرہوسٹس نے مذکورہ جوڑے کی نشستوں کے قریب جاکر اُن سے ماسک لگانے کی درخواست کی تو انہوں نے ماسک لگانے سے صاف انکار کردیا۔

مذکورہ جوڑے کو ملازمین سمیت دیگر مسافروں نے سمجھانے کی بہت کوششیں کی مگر وہ ماسک پہننے کے لیے کسی صورت راضی نہ ہوئے۔ آخر میں ایئرہوسٹس نے انہیں کہا کہ وہ ماسک پہن لیں بصورت دیگر انہیں پرواز سے اتار دیا جائے گا۔

حکم دینے کے باوجود مذکورہ جوڑے نے ماسک نہیں لگایا اور جہاز سے اترنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

جیسے ہی مذکورہ جوڑا جہاز سے نکلنے کے لیے اپنی نشستوں سے کھڑا ہوا تو جہاز میں موجود دیگر مسافروں نے تالیاں بجائیں جبکہ فضائی میزبان نے خوشی میں رقص بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی۔

ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More