تربوز کھانے کے بعد کیا واقعی پانی پینا آپ کو بیمار کر سکتا ہے؟ جانیں ماہرین کیا کہتے ہیں

ہماری ویب  |  Apr 07, 2021

گرمیوں میں روح کو فرحت پہنچانے والا پھل تربوز آج کل بازار میں آ چکا ہے۔ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنا ہو یا گرمی کم کرنی ہو، تربوز بہترین انتخاب ہے۔

اس پھل میں لائیکوپین، پوٹاشیم اور فائبر سمیت دیگر مختلف فائدہ مند اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ جسم کی ضرورت سمجھے جاتے ہیں۔

تاہم آپ نے بھی یہ ضرور سن رکھا ہو گا کہ تربوز کھانے کے بعد پانی پینے سے ہیضہ ہوسکتا ہے، تو آئیں دیکھتے ہیں کہ اس میں کتنی سچائی ہے؟

دراصل تربوز کا 96 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے تو اس کے اوپر پانی پینا نظام ہاضمہ میں گڑبڑ پیدا کر سکتا ہے جبکہ کچھ لوگوں کے خیال میں پانی اور قدرتی مٹھاس پر مشتمل اس پھل پر پانی پینا معدے کے مختلف انفیکشن کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

ہیضہ ایک بیکٹریا کے ذریعے اس وقت لوگوں کو شکار بناتا ہے، جب وہ کسی غذا کے ذریعے جسم کا حصہ بنے، یعنی تربوز کے اوپر پانی پینے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ ایسا اسی وقت ہوسکتا ہے جب توبوز یا پانی اس بیکٹریا سے آلودہ ہوں۔

ماہرین کے مطابق تربوز کا بیشتر حصہ چونکہ خود پانی پر مشتمل ہوتا ہے تو اس کے اوپر پانی پینا کسی طرح نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے۔

ہاں لیکن اگر زیادہ تربوز کھایا جائے اور پھر بہت زیادہ مقدار میں پانی پی لیا جائے تو پیٹ پھول جانا، نظام ہاضمہ سست ہوجانا یا جسم میں پانی کی مقدار بہت زیادہ بڑھنے سے الیکٹرولائٹس کا توازن بگڑ جانا جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کرنا ہرگز نہ بھولیے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More