اے سی کے بغیر تو میں کچن میں قدم بھی نہ رکھوں ۔۔ وہ اداکار جو نوابی کی زندگی پسند کرتے ہیں

ہماری ویب  |  Apr 07, 2021

گرمی کے موسم میں کچن میں کھڑے ہو کر کھانا پکانا بہت مہارت کا کام ہے، چولہے کی تپش اور موسم کی تپش انسان کو بے حال کر دیتی ہے، مگر یہ تکلیف صرف خواتین ہی زیادہ برداشت کرتی ہیں کیونکہ عموماً گھروں میں کھانا خواتین بناتی ہیں۔ ایسے میں ہمارے شوبز اداکار بھی گھروں میں کھانا تو بناتے ہیں، مگر اس صورت میں کہ جب کچن میں بھی اے سی موجود ہو اب چونکہ یہ لوگ اے سی کے عادی ہوگئے ہیں تو بناء اے سی کچن میں جاتے بھی نہیں ہیں۔ آپ بھی دیکھیئے یہ کون لوگ ہیں:

اداکارہ مایا علی

پاکستانی اداکارہ مایا علی کے کچن میں بھی اے سی موجود ہے، انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایا علی اپنے کچن میں موجود اے سی دکھا رہی ہیں۔

ماورہ حسین:

پاکستانی اداکارہ ماورہ کے کچن میں بھی اے سی موجود ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر کچن میں کچھ بیکنگ کرنے کے لئے قدم رکھ لیتی ہیں۔

سدھارتھ ملہوترا:

بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا: جو کہ خود ایک کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں اور اکیلے رہتے ہیں اس لئے اپنے لئے کھانا بھی خود بناتے ہیں، انہوں کے بھی کچن میں چھوٹا اے سی لگایا ہوا ہے، سدھارتھ ملہوترا کہتے ہیں کہ: '' میں تو اے کے بغیر کسی صورت بھی کچن میں قدم نہ رکھوں کیونکہ میں گرمی برداشت نہیں کرسکتا ہوں۔''

منال خان:

آج کل خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ منال خان کے کچن میں بھی اے سی ہے، اسی لئے یہ فارغ وقت میں مختلف کھانوں کی ریسیپی آزماتی رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More