رمضان المبارک میں عمرہ کے اجازت نامے کیسے جاری ہوں گے؟سعودی حکومت نے بیان جاری کر دیا

ہماری ویب  |  Apr 08, 2021

دنیا کے ہر مسلمان کا زندگی بھر کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ ایک دن حرم پاک میں نماز کی ادا کر سکے۔پر موجودہ دور میں کورونا وائرس پھیلے کے باعث کبھی حرم پاک ا کو بند کیا گیا تو کبھی مٹھی بھر مسلمانوں کو نماز ادا کرنے دی گئی لیکن اس مرتبہ سعودی حکومت نے ایک احسن اقدام کی ہے پر اس کیلئے بھی کچھ شرائط عائد کی گئی ہیں۔ سعودی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ ماہ رمضان میں عمرہ اور نماز کے اجازت نامے“توکلنا”ایپ کے ذریعے ویکسین ہولڈرز کو دیئے جائیں گے۔کورونا کی دونوں ویکسینز یا پہلی ویکسین پر 14 دن گزارنے والوں یا وائرس سے شفا پانے والوں کو ہی جاری ہوں گے۔

یہ پروگرام یکم رمضان منگل 13 اپریل سے شروع ہوگا، اس کیلئے کورونا ایس او پیز کی پابندی لازمی ہوگی۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انتظامیہ کے عہدیدار نے مزید کہا کہ عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کے اجازت نامے صرف اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ کسی اور ذریعے سے حاصل کردہ اجازت نامے غیر معتبر اورغیر موثر ہوں گے، فرضی پلیٹ فارموں اور جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار رہا جائے۔ حرم مکی جانے سے قبل عمرہ یا نماز کے اجازت نامے کی تاریخ اور وقت ضرور چیک کرلیں۔

انتظامیہ کے عہدیدار نے مزید کہا کہ مسجد الحرام میں داخل ہوتے وقت متعلقہ اہلکاروں کو توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ یا نماز کا اجازت نامہ دکھانا ضروری ہے۔دوسری جانب مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد میں بڑی گنجائش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روزانہ پچاس ہزار افراد عمرہ اور ایک لاکھ افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ اعلیٰ قیادت نے مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز کے لیے توسیع کا فیصلہ زائرین کی صحت و سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے والے اقدامات کے ساتھ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More