کیا آپ جانتے ہیں کہ حمل ٹھہرنے سے پہلے ماں کی وہ کون سی عادت ہے جو بیٹے کی جگہ بیٹی کی پیدائش کی وجہ بنتی ہے؟ ماہرین کا دعویٰ

ہماری ویب  |  Apr 10, 2021

بچے کی پیدائش ماں اور باپ دونوں کے لیے وہ پرمسرت موقع ہوتا ہے جب وہ اپنے لختِ جگر کو سینے سے لگاتے ہیں تو کیفیت ہی مختلف ہوتی ہے۔ بیٹا ہو بیٹی ماں باپ کے لیے دونوں ہی برابری کا درجہ رکھتے ہیں۔

آج کے دور میں سائنس نے اتنی زیادہ ترقی کر لی ہے کہ ہونے والے بچے سے متعلق حمل کے دوران اپنائی جانے والی عادات اہم ترین ثابت کر دی گئی ہیں۔

تاہم ماہرین کی حالیہ تحقیق کے مطابق حاملہ ہونے سے قبل اور حمل ٹھہرنے کے دوران ذہنی تناؤ کا سامنا کرنے والی خواتین کے ہاں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی پیدائش کا امکان دوگنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

اسپین کی گرناڈا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 108 خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔

حیران کن طور پر ان حاملہ خواتین میں تناؤ سے منسلک ہارمون کی شرح کا جائزہ حمل کے 8 سے 10 ویں ہفتے کے دوان بالوں کے نمونے کے لیے لیا گیا۔

محققین کے مطابق نتائج حیران کن تھے کیونکہ ان سے ثابت ہوتا ہے کہ جن خواتین کے ہاں بچیوں کی پیدائش ہوئی، ان کے بالوں میں کورٹیسول کی شرح حمل ٹھہرنے، دوران اور بعد میں زیادہ تھی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن ماؤں کو حمل ٹھہرنے سے قبل زیادہ تناؤ کا سامنا ہوتا ہے ان میں لڑکیوں کی پیدائش کا امکان لڑکوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

واضح رہے مذکورہ تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف ڈویلپمنٹل اوریجن آف ہیلتھ اینڈ ڈیزیز میں شائع ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More