لمبے بال ! چند سال پہلے یہ ایسے دکھائی دیتے تھے۔۔ دیکھیں اداکار شہزاد شیخ اور فرقان قریشی کی 11 سال پرانی تصویر جس نے مداحوں کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  Apr 10, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے 2 مقبول اداکار شہزاد شیخ اور فرقان قریشی کی گہری دوستی سے متعلق کوئی نہیں جانتا تھا لیکن فرقان قریشی کی جانب سے شئیر کردہ ایک پرانی تصویر نے تمام رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

پاکستان کے معروف اداکار فرقان قریشی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی 11 سال پرانی تصویر شئیر کی گئی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے ہیں۔

پاکستان انڈسٹری میں چند سال ناکامی کے گزارنے کے بعد کامیابیوں کی منازل طے کرنے والے معروف اداکار فرقان قریشی کی شوبزصنعت میں اپنا مقام بنانے کے لیے کی گئی محنت اور متاثر کُن کہانی ہر کوئی جانتا ہے۔

ایک انٹرویو میں فرقان قریشی کا خود سے متعلق کہنا تھا کہ جب وہ اس انڈسٹری میں آئے تھے تو آج کے مقابلے میں بہت زیادہ مختلف نظر آ تے تھے۔

فرقان قریشی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک 11 سالہ پرانی یاد گار تصویر شیئر کی گئی ہے۔

کولاج پر مبنی تصویر میں فرقان قریشی کی شخصیت میں آج اور 11 سال قبل کے فرق کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، اس تصویر میں فرقان کے ساتھ معروف اداکار شہزاد شیخ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

فرقان قریشی نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ’11 سال بعد،‘ اور ساتھ میں شہزاد شیخ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

اس تصویر کو دیکھ کر فرقان قریشی کے سب ہی مداح کافی حیران ہیں کیونکہ وہ ان کی دوستی سے متعلق جانتے نہیں تھے۔

مداحوں کی جانب سے کمنٹ باکس میں فرقان قریشی اور شہزاد شیخ کی پرانی دوستی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ اب قدرے بدل گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More