کرکٹر کے ساتھ اداکار بھی اچھے ہیں ۔۔ قومی کرکٹرز کے چند مشہور فلمی ڈائیلاگز جنہیں دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے

ہماری ویب  |  Oct 19, 2021

ہم سمجھتے ہیں کہ کرکٹ صرف کرکٹ ہی اچھا کھیل سکتے ہیں، مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کچھ پاکستانی کرکٹر ایسے بھی ہیں جو اچھی کرکٹ کے ساتھ اچھی اداکاری بھی کرسکتے ہیں۔

کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچز کا آغاز ہوچکا ہے، تاہم اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی ایک مزاحیہ انداز میں ویڈیو سامنے آئی ہے، جہاں وہ مشہور پنجابی فلم "مولا جٹ" کا ڈائیلاگ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا سایٹ ٹوئٹر پر معروف اینکر فخر عالم نے وسیم اکرم کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ جہاں وسیم اکرم انہیں پنجابی فلم "مولا جٹ" مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے دھمکی دے رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے فخر عالم سے پنجابی میں کہا "نواں آیا اے سوہنیا"۔

تاہم فخر عالم نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا سایٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے، لکھا کہ عظیم کھلاڑی مجھے دھمکی دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ چند سال قبل پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور معروف اینکر شائستہ لودھی کے ساتھ مشہور بولی ووڈ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا ڈائیلاگ بولتے نظر آئے تھے۔

جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک آئینے کے سامنے کھڑے ہوئے ہیں اور دونوں نے چشمیں لگائے ہوئے ہیں۔ جہاں شائستہ لودھی کہتی ہیں کہ میری آنکھوں کو کیا ہوا ہے؟ جس پر شعیب ملک جواب میں کہتے ہیں کہ مجھے تمہاری آنکھیں کسی کی یاد دلاتی ہیں، شائستہ کے پوچھنے پر کہ کس کی؟ اس پر شعیب ملک کہتے ہیں کہ میری دادی کی۔

ایک اور ویڈیو میں وسیم اکرم کو بولی ووڈ فلم "اگنی پاتھ" ڈائیلاگ بول رہے ہیں، جہاں امیتابھ بچن پولیس اسٹیشن میں اپنا نام اور اپنے والد کا نام بتاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More