نہ تو میٹھا بنے گا اور نہ ہی ۔۔ گوری خان نے آریان کے جیل سے گھر نہ آنے کی وجہ سے گھر پر کون کونسی پابندیاں لگا دیں؟

ہماری ویب  |  Oct 20, 2021

آج کل بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان سمیت ان کی فیملی کا ہر فرد خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں ملوث پائے جانے کے باعث اس وقت جیل کی سلاخوں کے پیچھے زندگی گزار رہے ہیں۔

آریان کی والدہ گوری خان بھی اپنے بیٹے کی یاد میں انتہائی غم کا شکار ہیں۔ اسی وجہ سے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے اپنے اسٹاف کو حکم دیا ہے کہ جب تک ان کا بیٹا آریان خان جیل سے رہا نہیں ہو جاتا تب تک گھر میں میٹھا نہیں پکے گا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق آریان خان کو ایک کروز شپ سے 3 اکتوبر کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاحال ان کی ضمانت نہیں ہوسکی ہے۔ وہ اس وقت جیل میں ہیں اور کل ان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوگی۔

بیٹے کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ خان کی رہائش گاہ "منت" میں افسردگی کا ماحول ہے۔ عمومی طور پر عید اور دیوالی کے موقع پر کئی روز پہلے ہی منت کو سجا دیا جاتا ہے لیکن اس بار دیوالی قریب آنے کے باوجود منت کی ڈیکوریشن نہیں کی گئی۔

اس کے علاوہ نوراتری کے دوران گوری خان نے اپنے بیٹے کی رہائی کیلئے برت (ہندوؤں کا روزہ) بھی رکھا۔

انڈیا ٹوڈے ویب سائٹ کے مطابق گوری خان نے اپنے گھر کے سٹاف کو حکم دیا ہے کہ گھر میں اس وقت تک کوئی بھی میٹھی چیز نہیں پکے گی جب تک ان کا بیٹا آریان خان جیل سے باہر نہیں آجاتا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More