سپر مین ٹریفک کنٹرول کرنے آگیا ۔۔ امیر ممالک ٹریفک جام ختم کرنے کے لیے سپر مین کی مدد کیسے لے رہے ہیں؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Oct 20, 2022

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ اس حد تک ٹیکنالوکی کا شاہکار ہوتی ہیں، جو کہ سب کی حیرت کا باعث بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ترقی یافتہ ممالک کی ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں، جس میں ٹریفک پولیس اہلکار کی پھرتی اور ٹیکنالوجی کے صحیح استعمال کو بتایا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک پولیس کے ڈرون پر سوار ہے، جبکہ ہر آنے جانے والے گاڑی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار ڈرون قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو نہ صرف وارن کر رہا ہے، بلکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کر رہا ہے۔

دوسری جانب دبئی میں بھی ایک ایسا ہی تجربہ کیا گیا تھا، جہاں دبئی پولیس نے روسی ساختہ فلائنگ موٹر بائکس دبئی کی فضاؤں میں دکھائی دیں۔

100 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والے یہ فلائنگ موٹر بائکس ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہونے کی بنا پر قابل استعمال ہوئے تھے۔

اس حوالے سے باقاعدہ طور پر پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ بھی دی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More