مداح کا فون لیا اور پھینک دیا ۔۔ رونالڈو کو بدتمیزی کرنے پر کیا سزا دی گئی؟

ہماری ویب  |  Nov 24, 2022

رونالڈو فٹ بال کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے جن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداح ترستے ہیں۔ کسی بھی فٹ بال میچ جس میں یہ موجود ہوں وہ میچ لوگ صرف انہی کی وجہ سے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ ان کا شمار دنیا بھر کے مشہور سٹار پلیئرز میں ہوتا ہے۔ لیکن اس سال اپریل میں ایک میچ کے بعد مداح رونالڈو کے پاس ویڈیو بنانے کے لیے گیا تو انہوں نے اس کا موبائل ہی پھینک دیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس کے بعد لوگوں نے ان کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

اپریل 2022 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے رونالڈو کو انگلش فٹبال کلب ایورٹن کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی جس کے بعد یہ میدان سے ڈریسنگ روم میں جا رہے تھے کہ وہاں موجود شائقین میں سے ایک مداح ان کی ویڈیو بنانے کے لیے آگے بڑھا تو رونالڈو نے مداح کے فون پر غصے سے ہاتھ مار کر موبائل نیچے پھینک دیا تھا۔ اس بدتمیزی کے بدلے فیفا حکام نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 2 ڈومیسٹک میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ساتھ ہی ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More