ماں مسلمان تھیں، پھر مذہب تبدیل کر لیا ۔۔ گووندا بالی ووڈ اداکاروں سے نفرت کیوں کرنے لگے؟ زندگی کا وہ واقعہ، جس کے بعد وہ ختم ہوتے جا رہے ہیں

ہماری ویب  |  Mar 20, 2023

اکثر سوشل میڈیا پر گووندا سے متعلق ایسی کئی معلومات موجود ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، لیکن آج کل کافی افسردہ ہوئے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

گووندا کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جو کہ اپنے وقت کے بے مثال اداکار ہوتے تھے، نہ صرف بے مثال بلکہ کامیڈی کی دنیا کا ایک چمکتا نام ہے جس نے بیک وقت کئی پراجیکٹ کرنے کی کوشش بھی کی۔

تاہم گووندا کی زندگی، ایک وقت تھا جب مشکلات مین گھری ہوئی تھی، لیکن پھر قسمت کھل گئی۔ لیکن گووندا اس وقت کو یاد کر کے آج بھی رو جاتے ہیں، کیونکہ گھر میں کھانے کو روٹی بھی نہیں ہوتی تھی، ایسے میں والدہ کو دیکھ کر وہ مزید افسردہ ہو جاتے تھے۔

واضح رہے بھارتی سوشل میڈیا ویب سائٹ ہندوستان نیوز حب سمیت پلیٹ فارمز پر یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے کہ گووندا کی والدہ مسلمان تھیں، اور ان کا نام ناظم تھا، تاہم بعدازاں انہوں نے ہندو مذہب اختیار کر لیا، لیکن اس حوالے سے مصدقہ ذرائع سے ایسا کچھ معلوم نہ ہو سکا ہے۔

گووندا کو فلمیں ملنا شروع ہوئیں تو ان کی معاشی حالت بھی بدل گئی، لیکن اداکار کے مشکل وقت ایک بار پھر شروع ہو چکا ہے، جب انہیں اس طرح کام نہیں مل پا رہا ہے، نہ ہی انہیں دوست مدد کر رہے ہیں اور نہ ہی ان کے ٹیلنٹ کی قدر ہو رہی ہے۔

یہاں تک کہ سلمان خان سے گووندا نے اپنی بیٹی ٹینا کو کاسٹ کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم سلمان نے جو کہ ایک وقت تھا گووندا کے دوست ہوا کرتے تھے، نے یہ درخواست پر غور نہیں کیا اور سوناکشی سنہا کو کاسٹ کر لیا۔

جس کے بعد گووندا نے سلمان خان کے خلاف کھل کر بیان دینا شروع کر دیے، وہ وقت تھا جب گووندا کو کام ملنا ایک طرح سے بند ہو گیا۔

ایک انٹرویو میں گووندا نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے کچھ لوگ میرا کیرئیر ختم کرنا چاہتے ہیں، میری فلموں کی پروموشن میں خلل بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ اداکار کا موقف ہے کہ بالی ووڈ میں میں نے نئے اداکاروں کو موقع دیا، یہی وجہ تھی کہ کچھ اداکاروں کو یہ اچھا نہیں لگا، میں نیپوٹزم کی پیداوار نہیں ہوں اسی لیے شکار ہو گیا ہوں۔

گووندا بتاتے ہیں کہ گزشتہ 15 سال سے میں نے پیسہ لگایا اور اب تک 16 کروڑ روپے کا نقصانہ اٹھا چکا ہوں۔ میری فلموں کو تھیٹر میں صحیح وقت اور صحیح موقع پر لگانے کا موقع نہیں دیا جاتا تھا۔ اس سب میں انہیں ایک بات یاد رہی ہے کہ برے وقت میں تو اپنے بھی پرائے ہو جاتے ہیں۔

ایسا لگ رہا ہے کہ گووندا کو اپنے ہی دوستوں اور رشتے داروں نے دھوکا دیا ہے، جب ہی وہ دل جلی باتیں کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More