جو روٹ سچن ٹنڈولکر کیلئے بڑا خطرہ کیونکہ ۔۔ کونسا ریکارڈ نشانے پر رکھ لیا؟

ہماری ویب  |  Jun 05, 2023

انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 11 ہزار رنز کا سنگ میل سب سے کم عرصے میں عبور کرکے اپنے ہم وطن ایلسٹر کک کا ریکارڈ توڑ کر سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کی طرف قدم بڑھادیا۔

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے 11 ویں بلے باز ہیں۔ انہوں نے صرف 130 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ ایلسٹر کک کو ٹیسٹ کریئر میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 10 سال اور 290 دن انتظار کرنا پڑا تھا جب کہ جو روٹ نے یہی کارنامہ 10 سال اور 170 دن میں کیا۔

130 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد جو روٹ نے 29 سنچریوں اور 58 نصف سنچریوں کی مدد سے 11004 رنز بنائے ہیں اور ان کی اوسط 50 سے اوپر ہے، اس ریکارڈ کے بعد جو روٹ کا اگلا ہدف ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ہوسکتا ہے جس کا ریکارڈ بھارت کے ماسٹر بلاسڑ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے۔

ٹنڈولکر 200 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 15921 رنز کے ساتھ اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں لیکن مبصرین کہتے ہیں کہ 32 سالہ جو روٹ کے پاس وقت بھی ہے اور فارم بھی اس لئے ممکن ہے کہ روٹ جلد ٹنڈولکر کا ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روٹ مزید پانچ سال اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ کھیل جاتے ہیں تو کوئی شک نہیں کہ وہ اس فارمیٹ میں 16 ہزار رنز بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

جوروٹ نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2012ء میں کیا تھا، انہوں نے فروری 2017ء اور اپریل 2022ء کے درمیان انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی اور انگلینڈ کے کپتان کے طور پر سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز 64 میں نظر آئے جس میں 27 کی جیت اور 26 میں ہار کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

2018 میں انگلینڈ کے 1000 ویں ٹیسٹ کے موقع پر روٹ کو انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے ملک کی سب سے بڑی آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں شامل کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More