بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، نوجوان کی ویڈیو تیزی سے وائرل، کنگ خان کے مداح بھی سوچ میں پڑگئے۔
شاہ رخ خان نے اداکاری کا سفر ٹی وی سیریز ’فوجی‘ سے 1980 کی دہائی میں کیا۔ انہوں نے 1992 میں ریلیز ہونے والے فلم ’دیوانہ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھے اور تب سے اب تک فلم انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں، شاہ رخ کی آخری فلم ’پٹھان‘ تھی جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈز پاش پاش کیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل شخص سورج کمار کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے، سورج کمار کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔
ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’مجھے میری آنکھوں پر یقین نہیں آرہا، پہلے تو میں سمجھا کہ یہ شاہ رخ کی 90 کی دہائی کی کوئی پرانی ویڈیو ہے۔‘
ایک صارف نے لکھا ’90 کا شاہ رخ خان‘ جبکہ ایک اور صارف لکھتے ہیں: ’یہ 90 کے شاہ رخ خان ہیں، آپ بالکل ان ہی کی طرح نظر آتے ہیں۔‘
ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اس نوجوان کو کم سے کم ایک بار فلموں میں کام کرنے کا موقع دینا چاہیے۔