صرف اس چیز کی وجہ سے میرا وزن کم ہوا ہے.. حنا دلپذیر اچانک دبلی کیسے ہوگئیں؟ نادیہ خان بھی چونک پڑیں

ہماری ویب  |  Mar 25, 2024

"میں کچھ عرصے سے وزن کم کرنے کی کوشش کررہی تھی جو اب دکھائی دینے لگا ہے"

یہ کہنا ہے منجھی ہوئی اداکارہ حنا دلپذیر کا جنھوں نے حال ہی میں اعجاز اسلم اور نادیہ خان کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی. حنا دلپذیر کو اچانک سلم اور اسمارٹ دیکھ کر نادیہ خان بھی چونک اٹھیں.

نادیہ کے استفسار پر حنا نے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے وہ سلوپ یعنی اونچائی پر سائیکلنگ کررہی ہیں جس کی وجہ سے ان کو وزن کم کرنے میں کافی مدد ملی ہے.

حنا دلپذیر نے بتایا کہ "پہلے مجھے کافی مشکل ہوتی تھی اس وجہ سے میں نے سائیکل میں گئیر بھی لگوائے تاکہ تھوڑی سی سپورٹ مل جائے. اب مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا"

کھانے پینے کی عادات پر گفتگو کرتے ہوئے حنا نے بتایا کہ وہ 3 وقت کے کھانے کے علاوہ زیادہ نہیں کھاتیں. جبکہ وزن کم ہونے کی اصل وجہ ان کی سائیکلنگ کی عادت ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More