پاکستانی نژاد اماراتی کرکٹر عثمان خان قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا حصہ

اردو نیوز  |  Mar 26, 2024

پاکستانی نژاد اماراتی کرکٹرعثمان خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا حصہ بن گئے ہیں۔

ویب سائٹ کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق اس تربیتی کیمپ کا آغاز منگل سے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں واقع اکستان ملٹری اکیڈمی(پی ایم اے) کاکول میں ہو رہا ہے۔

عثمان خان کا تربیتی کیمپ کا حصہ بننا دراصل پاکستان کی طرف سے کرکٹر کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہش کا واضح اظہار ہے۔

عثمان خان ان 28 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو 26 مارچ سے آٹھ اپریل تک کاکول میں ٹریننگ کریں گے۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اب تک عثمان خان کے پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے یا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایسی کسی تبدیلی کے متعلق کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔

گزشتہ ماہ عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ سیزن نو میں اوورسیز کھلاڑی کے طور پر شرکت کی تھی اور وہ ٹورنامنٹ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بیٹر رہے۔

عثمان خان اس سے قبل یو اے ای کے مقامی ٹورنامنٹس آئی ایل ٹی20 اور ٹی 10 لیگ میں مقامی کھلاڑی کی حیثیت سے کھیل چکے ہیں۔

عثمان خان کے متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کے لیے اہل ہونے میں 14 ماہ باقی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل کھیلوں کی خبروں کی ویب سائٹ ’ای ایس پی این کرک انفو‘ کو دیے گئے اک انٹرویو میں عثمان خان نے پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے بجائے اماراتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

ٹیم تبدیل نہ کرنے کی وجوہات بتاتے ہوئے عثمان خان نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی غیریقینی صورت حال کے علاوہ اماراتی کرکٹ بورڈ سے این او سی (عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ) کے حصول کی جانب بھی اشارہ کیا تھا۔

عثمان خان اب بھی بغیر کسی انتظار کے پاکستانی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ تاہم پی سی بی کی جانب سے جس تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، عثمان خان کا نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی تیم کا حصہ ہونا بعید نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More