اپنی کمپنیوں کے خلاف امریکا کے ممکنہ اقدامات پر جوابی کارروائی کر یں گے،چین

اے پی پی  |  Apr 18, 2024

واشنگٹن ۔18اپریل (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ اپنی کمپنیوں کے خلاف امریکا کے ممکنہ اقدامات پر جوابی کارروائی کرے گا۔تاس کے مطابق امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے کہاکہ ان کا ملک اپنی کمپنیوں کے خلاف امریکا کے ممکنہ اقدامات کے سلسلے میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے جو امریکی انتظامیہ کی رائے میں روسی دفاعی صنعت کی حمایت کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ امریکا کی طرف سے عائد غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے اور چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کے معاملے پر چین نے ہمیشہ منصفانہ موقف برقرار رکھا اور بحران کے سیاسی حل میں تعمیری کردار ادا کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے کبھی بھی تنازعے کے کسی بھی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے ،چین اور روس کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون منصفانہ اور صاف ہے اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا جاتا اور نہ ہی تیسرے فریق کی مداخلت برداشت کی جائے گی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More