خادم الحرمین شریفین کی جانب سے خون کا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو تمغے دینے کی منظوری

اے پی پی  |  Apr 25, 2024

ریاض ۔25اپریل (اے پی پی):خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خون کا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو تمغوں سے نوازنے کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق خون کا عطیہ کرنے والوں کو تمغے کے علاوہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے اسناد بھی دی جائیں گی۔ سعودی عرب میں ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کے علاوہ اعضاءکا عطیہ دینے کی مہم وقتا فوقتا چلائی جاتی ہے۔

مہم سعودی عرب کے تمام شہروں میں بیک وقت شروع ہوتی ہے جس کا مقصد ضرورت مند مریضوں کے لیے اعضا اور خون جمع کرنا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ایسے افراد خواہ وہ سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی جو 10 مرتبہ خون یا اعضا کا عطیہ کرتے ہیں انہیں خدمات کے اعتراف میں تیسرے درجے کا تمغہ اور شکریہ پر مشتمل سند دی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More