61 گھنٹوں میں 10 ہزار پیغامات، سونو سود کا بلاک ہونے والا واٹس ایپ اکاؤنٹ بحال

اردو نیوز  |  Apr 28, 2024

انڈین اداکار سونو سود کا بلاک ہونے والا واٹس ایپ اکاؤںٹ تقریبا 61 گھنٹوں بعد بحال ہوگیا ہے۔

سونو سود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سٹوریز لگائیں جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اُن کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہوگیا ہے۔

سونو سود نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں لکھا کہ ’ابھی تک میرا اکاؤنٹ نہیں چل رہا۔ اب کچھ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ 36 گھنٹوں سے بھی زائد کا وقت گزر گیا ہے۔ مجھے انسٹاگرام پر براہ راست میسج کریں۔ مدد کے لیے سیکڑوں لوگ (واٹس ایپ) پر میسج کر رہے ہوں گے۔‘

اس کے بعد اداکار نے سٹوری لگائی کہ ’کیا ہوگیا ہے واٹس ایپ۔ نیند سے اٹھ جاؤ۔ ہزاروں کی تعداد میں ضرورت مند افراد مجھ سے میسج پر رابطہ کر رہے ہوں گے۔ براہ کرم اس بارے میں دیکھیں۔ اکاؤنٹ ابھی تک بلاک ہے۔‘ 

سکرین شاٹ

تاہم کچھ گھنٹے قبل سونو سود نے سٹوری لگاتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اُن کا واٹس ایپ اکاؤںٹ بحال ہوگیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں 61 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 483 پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ’بالآخر اکاؤںٹ واپس مل گیا۔ پچھلے 61 گھنٹوں میں صرف 9 ہزار 483 میسج موصول ہوئے ہیں۔‘ 

سکرین شاٹ

خیال رہے کہ سونو سود نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران لگنے والے لاک ڈاؤن میں بھرپور سماجی خدمات کی تھیں جس کے باعث انہوں نے خوب مقبولیت حاصل کی۔

وہ سوشل میڈیا کے ذریعے سماجی خدمات کے کام کرتے رہتے ہیں۔

سونو سود ’ہیپی نیو ایئر‘، ’آر راجکمار‘، ’انٹرٹینمنٹ‘ اور ’دبنگ‘ جیسی بڑی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More