سعودی عرب کا دنیا کو “پولیو فری “بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان

اے پی پی  |  May 02, 2024

ریاض ۔2مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے دنیا کو “پولیو فری “بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔العربیہ کے مطابق شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومنیٹیرین مرکز نے اعلان کیا کہ سعودی عرب بل ومیلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے اسلامی ترقیاتی بینک کے 33 رکن ممالک میں سالانہ 370 ملین بچوں کو پولیو سے بچانے اور لاکھوں افراد کو غربت سے نکالنے کے لیے 600 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کر رہا ہے۔

شاہ سلمان ریلیف سینٹر اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مشترکہ تعاون کی یادداشت پر ریاض میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے موقعے پر دستخط کیے گئے۔سعودی عرب اگلے پانچ سالوں میں پولیو کے خاتمے کے لیے ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لیے 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا، جس کی قیادت وصول کنندہ ممالک میں قومی حکومتوں اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سمیت دیگر چھ شراکت داروں نے کی ہے۔یہ اقدام مستفید ہونے والے ممالک میں پولیو ویکسین کے علاوہ عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے’یونیسیف‘ کے ذریعے صحت کی اہم خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ تمام ادارے پولیو کے خاتمے کی عالمی مہم میں شانہ بہ شانہ کام کررہے ہیں۔ مملکت کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے معاش اور معیشت فنڈ (ایل ایل ایف ) کی مدد کے لیے 100 ملین ڈالر کا تعاون کرے گی جو کہ مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا کثیرالجہتی ترقیاتی اقدام ہے جس کا مقصد 33 مسلمان رکن ممالک میں غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔

اس اقدام کی روشنی میں سعودی عرب بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے افغانستان میں صحت عامہ کے شعبے کے لیے 3 ملین ڈالر کا تعاون کرے گا۔اس پروگرام میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پندرہ ملین ڈالر کی رقم صرف کرے گی۔سعودی عرب نے عالمی اقتصادی فورم کی ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون، ترقی اور توانائی سے متعلق خصوصی اجلاس کی سرگرمیوں کے دوران سالانہ 370 ملین بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے ایک عالمی اقدام کا آغاز کیا۔ عالمی اقتصادی فورم دنیا بھر کے درجنوں ممالک کے سربراہان اور وزراء سمیت ایک ہزار اعلیٰ حکام نےشرکت کی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More