کن 3 اوقات میں دانت برش کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کردیا

ہماری ویب  |  May 02, 2024

یوں تو دانتوں کو صاف رکھنا چاہیے اور اس کے لئے ڈاکٹر توٹھ پیسٹ سے برش کرنے کے علاوہ بار بار کلی کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔ البتہ حال ہی میں برطانوی ماہر دندان ساز نے خبردار کیا ہے کہ 3 اوقات میں دانت میں برش کرنے سے گریز کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں وہ اوقات کون سے ہیں۔

الٹی یا متلی کی کیفیت ہو تو اس وقت دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے کیونکہ معدے سے تیزابی مواد باہر آتا ہے اور اس وقت برش کرنے سے تیزاب دانتوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

کھانا کھانے کے فوراً بعد دانت برش کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس وقت بھی بیکٹیریا میٹابولائز کر کے کھانے کو تیزاب میں بدل دیتے ہیں۔

کسی میٹھی چیز کو کھانے کے بعد منہ میں موجود بیکٹیریا خوراک حاصل کرتے ہیں جس سے تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔ برش کرنے سے پہلے آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹہ انتظار کرنا چاہیے تاکہ لعاب منہ میں موجود تیزابیت کو نیوٹرلائز کرسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More