چین میں ہائی وے کا حصہ دھنس جانے سے اموات بڑھ کر48ہو گئیں

اے پی پی  |  May 02, 2024

بیجنگ۔2مئی (اے پی پی):چین میں بارشوں کے باعث ہائی وے کا حصہ دھنس جانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر48ہو گئی ہے۔

شنہو اکے مطابق صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر میزہو کی کمیونسٹ پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری ما زینگیونگ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ روز میزو شہر اور گوانگ ڈونگ صوبے میں ڈابو کاؤنٹی کے درمیان سڑک کا ایک حصہ دھنس جانے کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 48ہوگئی ہے۔

انہوں نےسڑک دھنس جانے کو مسلسل شدید بارش کا نتیجہ بتایا ہے۔واضح رہے کہ چینی صوبہ گوانگ ڈونگ اکثر شدید بارشوں کی زد میں رہتا ہے، لیکن حالیہ ہفتوں میں وہاں غیر معمولی شدت کی بارشیں ہوئیں، جن کے سبب دریائے پرل کے ڈیلٹا میں بہت سے ندی نالوں میں خطرناک حد تک طغیانی پیدا ہو گئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت گوانگ ژو کے شمال اور جنوب میں واقع قصبوں اور دیہات سے بھی سیلاب کی اطلاع ملی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More