غزہ میں تباہ شدہ مکانات کی تعمیرِنو میں 80 برس لگ سکتے ہیں، اقوام متحدہ

اے پی پی  |  May 03, 2024

اقوام متحدہ۔3مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت ماضی کی طرح جاری رہی توغزہ کے تباہ شدہ مکانات کی تعمیرِنو میں 80 سال لگ سکتے ہیں ۔ اردو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام(یو این ڈی پی) کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے تباہ حال مکانات کی تعمیرِنو میں 80 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

یو این ڈی پی نے اپنی رپورٹ میں حالیہ تنازعہ اور ماضی کے رحجانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جنگ کے سماجی و معاشی پہلوؤں اور اثرات کا تجزیہ کیا ہے۔یو این ڈی پی کے منتظم ایچم سٹینر نے کہا ہے کہ اس مختصر سے دورانیے میں بے پناہ انسانی نقصانات، بڑے پیمانے پر تباہی، غربت میں تیزی سے اضافہ مستقبل میں بحرانوں کے ایک سلسلے کو جنم دے گا اور یہ کئی نسلوں کا مستقبل خطرے میں ڈالے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نو ماہ کے عرصے میں غزہ کی آبادی میں غربت 38.8 فیصد سے بڑھ کر2023 کے آخر میں60.7فیصد تک پہنچ چکی تھی جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ متوسط طبقے کا بڑا حصہ خطِ غربت سے نیچے جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More