کینیڈا ،سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں 3 افراد گرفتار

اے پی پی  |  May 04, 2024

اوٹاوا۔4مئی (اے پی پی):کینیڈا کی پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔رائٹرز کے مطابق کینیڈا پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر ڈیوڈ ٹیبول نے میڈیا کو بتایا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور کینیڈین پولیس وہ زیر حراست افراد کی بھارتی حکومت سے ممکنہ روابط کی تحقیقات کر رہی ہے۔

انہوں بتایا کہ معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کینیڈین شہری تھے جنہوں نے خالصتان کے قیام کے لیے مہم چلائی تھی جون 2023 میں وینکور کے مضافاتی علاقے سرے میں ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کیس میں انڈین حکومت کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں ان کے اس بیان کے بعد نئی دہلی کے ساتھ سفارتی بحران پیدا ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں مبینہ طور پر بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات کرتے ہوئے ایک اعلی انڈین سفارت کار کو ملک بدر کر دیا تھا اور بھارت نے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے جوابی اقدام کے طور پر کینیڈین سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More