سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد

اے پی پی  |  May 05, 2024

ریاض ۔5مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ دو ہزار 793 زائرین اور نمازیوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ ایس پی اےکے مطابق مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے ایک ہفتے کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔اتھارٹی کا کہنا ہےکہ 4 لاکھ 7 ہزار 958 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ اسی طرح ریاض الجنہ میں دولاکھ 33 ہزار 51 زائرین نے نماز ادا کی۔

اس میں ایک لاکھ 13 ہزار 73 مرد اور ایک لاکھ 19 ہزار 984 خواتین شامل ہیں۔انتطامیہ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 13 ہزار 604 معمر اور معذور افراد ان کے لیے مختص خدمات سے فائدہ اٹھایا۔ متعدد زبانوں میں ترجمے کی خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 422 رہی۔مسجد نبوی کی لائبریری میں دستیاب علمی خدمات سے 11 ہزار 51 افراد مستفید ہوئے۔نمائشوں اور عجائب گھر سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد ایک ہزار574 رہی جبکہ ایک لاکھ دو ہزار 846 تحائف زائرین کو دیے گئے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More