عرب ملکوں میں عید الاضحی 16 جون کو ہونے کا امکان، مصری ادارہ فلکیات

اے پی پی  |  May 05, 2024

قاہرہ۔5مئی (اے پی پی):مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر طہ رابح نے کہا ہے کہ رواں ہجری سال 1445 میں ذوالقعدہ کے مہینے کا آغاز فلکیاتی اعتبار سے آئندہ جمعرات 9 مئی سے ہوگا۔ ذوالقعدہ کے دن 29 ہوں گے۔العربیہ کے مطابق طہ رابح نے ہفتے کو اپنے بیان میں کہا کہ ذو القعدہ کے مہینے کا چاند 8 مئی بدھ کو 29 شوال کو قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو گا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس دن نیا ہلال غروب آفتاب کے بعد 31 منٹ تک مکہ میں اور قاہرہ میں 38 منٹ تک موجود رہے گا۔ عرب جمہوریہ مصر کے باقی گورنریٹس میں نیا ہلال 32 سے 40 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں میں نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد 8 سے 48 منٹ تک رہے گا۔

فلکیات کے ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز فلکیات کے لحاظ سے جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا۔ فلکیات کے انسٹی ٹیوٹ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سال 1445 ہجری کے لیے یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہوگی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More