امریکہ کی گُھڑ دوڑ جس میں خوشنما ٹوپیاں بھی مرکزِ نگاہ

اردو نیوز  |  May 06, 2024

امریکہ میں کینٹکی ڈربی سب سے بڑی گُھڑ ڈور ہے جو ہر سال مئی کے پہلے سنیچر کو منعقد ہوتی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اس مرتبہ کینٹکی ڈربی کی 150ویں سالگرہ کے موقعے پر مشہور شخصیات، کھلاڑی اور سیاستدان نظر آئے۔

اس گُھر ڈور کو امریکہ میں کھیلوں کا سب سے بڑا فیشن کا مقابلہ بھی کہا جاتا ہے جس میں خواتین خوشنما ہیٹ یا ٹوپیاں پہن کر شرکت کرتی ہیں۔

اس مقابلے میں ہر سال 20 گھوڑے حصہ لیتے ہیں اور اس میں صرف تین برس کے گھوڑے ہی ریس کے لیے اہل ہوتے ہیں۔

میری ویدر لیوئس کلارک جونیئر نے ڈربی کو امریکہ میں متعارف کروایا تھا جو یورپی ثقافت کو امریکہ میں لانا چاہتے تھے۔

کینٹکی ڈربی میں خوشنما ہیٹس یا ٹوپیاں پہننے کی روایت 1875 سے شروع ہوئی۔

ڈربی کی خوبصورت دکھنے کی روایت میں کمی نہیں آئی بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں جدت آتی گئی۔

ہر خاتون ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت کیپ پہنے نظر آتی ہیں۔

مقابلے میں ہر عمر کی خواتین شرکت کرتی ہیں۔

کینٹکی ڈربی کی گُھڑ ریس ہر سال منعقد ہوتی ہے۔

اس موقعے پر صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد بھی ٹوپیاں پہنے نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More